شب برات اوراللہ سے استغفار - Lunar Graze Lunar Graze: شب برات اوراللہ سے استغفار
Breaking
Loading...

National

History

شب برات اوراللہ سے استغفار

shab e barat
 

شعبان کی پندرھویں رات کو شب برات کہا جاتا ہے ۔شب کے معنی رات اور برات  
[left_sidebar] کے معنی چھٹکارے کے ہیں ۔
 جس طرح حکومتیں بجٹ پیش کرتی ہیں پورے سال کی آمدن ،خرچ ،ترقیاتی وغیر ترقیاتی اخراجات اور دوسرے امور کا حساب کتاب ہوتا ہے ۔بالکل اسی طرح خالق کائنات بھی اس رات فرشتوں کو اپنے بندوں کے رزق ،زندگی و موت اور دوسرے امور پہ مامور رکھتا ہے ۔ پورا سال کس کو کتنا رزق ملے گا ، کس کو غم اور کسے خوشی نصیب ہو گی ، کون شادی کے بندھن میں بندھے گا ،کس روح نے دنیا میں آنا ہو گا اور کس کی زندگی کی ڈور ٹوٹ جائے گی ۔ 
یہ رات برکتوں اور رحمتوں والی ہے، گناہوں سے نجات مانگنے والی ہے ۔ اس رات اللہ قبیلہ بنی کلب (جسکی بھیڑ بکریوں کی تعداد کا شمار نہیں تھا) کی بھیڑ بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ لوگوں کے گناہ معاف فرماتا ہے ۔ اس لیئے یہ رات اللہ کی عبادات میں گزار دینی چاہیئے اور اس سے اپنے گناہوں کی بخشش ،کشادگی رزق ، درازی عمر اور اللہ کی خاص رحمتوں کی عنایات کے لیئے دست سوال دراز کیا جائے ۔ پندرہ شعبان کا روزہ رکھنے کا بھی بہت ثواب ہے ۔ آتش بازی کی ممانعت ہے ۔ اس باریہ رات ایسے وقت میں آرہی ہے کہ دنیا کرونا وائرس کی وبا میں مبتلاء ہے ۔مخلوق خدا کے مصائب کا کوئی حل نہیں ۔ لاکھوں لوگ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور لاکھ کے قریب لقمہ اجل بن چکے ۔آج کی رات خاص طورپہ اس عذاب سے نجات کے لیئے دعا کریں اور اسکے فضل ورحمت کی استدعا کریں ،اور نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کو آزمائش کی اس گھڑی سے باہر نکالنے کی مدد طلب کریں ۔ 

No comments

Post a Comment

Don't Miss
LunarGaze © all rights reserved
made with by templateszoo